ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھاجپا اپنے ممبران پارلیمنٹ کی مقبولیت کی جانکاری کیلئے کرائے گی سروے 

بھاجپا اپنے ممبران پارلیمنٹ کی مقبولیت کی جانکاری کیلئے کرائے گی سروے 

Sun, 26 Aug 2018 22:24:52    S.O. News Service

نئی دہلی 26 اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بی جے پی قومی دارالحکومت دہلی میں اپنے موجودہ ممبران پارلیمنٹ کی ان کے لوک سبھا حلقوں میں مقبولیت جاننے کے لئے سروے کرائے گی۔ بی جے پی نے 2014 کے عام انتخابات میں تمام سات سیٹوں پر جیت درج کی تھی اور 2019 میں اس جیت کو دہرانے کے لئے بی جے پی چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے۔

دہلی میں بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کے مطابق ستمبر کے پہلے ہفتہ میں انتخاب سے قبل سروے ایک کمپنی کی طرف سے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہہ اس سروے سے نہ صرف ان سات سیٹوں کے ممبران پارلیمنٹ کی مقبولیت کا پتہ چلے گا بلکہ اس سے ان کی طرف سے اپنے اپنے علاقوں میں کئے گئے کام کے ساتھ ہی گزشتہ ساڑھے چار سال میں بی جے پی حکومت کے مختلف منصوبوں کے نفاذ اور پروگراموں کے اثرات کا بھی پتہ چلے گا۔ اس سروے میں بی جے پی کی طرف سے کئے گئے کاموں اور لوگوں تک ان کی رسائی کے سلسلے میں سوالات ہوں گے ۔

انہوں نے بتایا کہ سروے سے ملے اعداد و شمار کو پارٹی کی قومی یونٹ اور دہلی یونٹ کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔ بی جے پی کو دہلی میں خاض طور پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے چیلنج ملے گا اور ان پارٹیوں کے اندرونی سروے میں دعوی کیا گیا ہے کہ وہ سات میں سے زیادہ تر سیٹوں پر جیت رہے ہیں۔ گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں دہلی میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت پانے والی عام آدمی پارٹی نے پانچ پارلیمانی علاقوں کے لئے انچارج کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے جنہوں نے انتخاب سے قبل تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 


Share: